یہ تصویر کل میں نے sound effects free download

By basharatali999

0 Downloads

10 hours ago

0 seconds

basharatali999 Sound Effects

About یہ تصویر کل میں نے Mp3 Sound Effect

یہ تصویر کل میں نے دریائے راوی کے پل پر کھڑے ہو کر بنائی ، اس ایک تصویر میں اپنے دیس کی لاقانونیت کی تمام کہانی آ جاتی ہے ۔ یہ جو دور مکان پانی میں گھرے دکھائی دے رہے ہیں یہ دریا کنارے نہیں بلکہ دریا کے اندر بنے ہوئے ہیں ۔ اور تصویر کے انتہائی دائیں کنارے میں جو بند سا نظر ا رہا ہے اب یقین کیجئے یہ پل کے ساتھ والا کنارہ ہے ۔۔۔۔ گویا پانی کنارے کے قریب تک تو پہنچ گیا ہے لیکن کنارے سے باہر نہیں نکلا ۔ اب اس تصور کے ساتھ وہ دور مکانات کو دیکھیے پھر آپ کو اندازہ ہوگا کہ پانی کم ہونے کے سبب جب دریا کا پارٹ چھوٹا ہو گیا اور صرف درمیان میں بہنے لگا تو خشک زمین پر لوگوں نے گھر بنا لیے جبکہ یہ عین دریا تھا ۔۔۔ یہ آبادی راوی روڈ والے پرانے پل سے سگیاں پل کے درمیان کا وسیع علاقے آخری کنارہ ہے ۔ جب کہ دوسری طرف یہ بند روڈ تک جاتا ہے ۔ جب انیس سو اٹھاسی کا بڑا سیلاب آیا تھا تب دریا کا پانی بند روڈ تک پہنچ گیا تھا اور صرف ایک فٹ نیچے رہ گیا تو شاہدرہ سے پیچھے بند توڑ دیا اس سیلاب بلا سے مریدکے سے کوٹ عبد المالک اور شیخوپورہ کے قریب تک اور شرق پور روڈ تک سارا علاقہ ڈوب گیا ۔ لوگوں نے سمجھا کہ شائد یہ آخری سیلاب ہے ، ہندستان نے راوی کو ڈیموں میں قید کر لیا ہے اور اب پانی نہیں آئے گا ۔۔۔لیکن پانی پھر آ گیا ۔ انسان کی فطرت ہے کہ اس کو زمین چاہیے کہ جہاں وہ گھر بنائے اور حکومت کا فرض ہوتا ہے کہ وہ مہربان ماں کی طرح بچوں کو غلط فیصلہ کرنے سے روکے ۔ مصیبت یہ ہوتی ہے کہ حکومتیں وہ لوگ بناتے ہیں جو خود زمینیں بیچتے ہیں یا پھر غیر قانونی اجازت دینے کے پیسے لیتے ہیں ۔ اسی ایک بستی سے اس ملک کی انتظامیہ ، مقننہ ، عدلیہ سب کا اندازہ لگا لیجئے کہ ان کے سامنے لوگ غیر قانونی کام کرتے ہیں اور یہ خود ان کو اجازت دیتے ہیں ۔ اور جب پانی آتا ہے تو یہی لوگ حکومت کو مدد کے لیے پکارتے ہیں اور وہی حکومت کشتیاں لے کر پہنچ جاتی ہے دنیا کے کسی مہذب ملک میں ایسا نہیں ہوتا لیکن بدقسمتی سے ہم ایک جنگل میں رہ رہے ہیں کہ جہاں جنگل کا قانون ہے ۔۔
یہ تصویر کل میں نے Sound Effects Free Download. Sound Effects Downloader To Help You Download The Highest Quality یہ تصویر کل میں نے Sound Effects Free Download For TikTok Videos. You Just Search Sound Effects And Download.

My You Like It