پنجاب کے جن علاقوں میں sound effects free download

By basharatali999

0 Downloads

1 days ago

0 seconds

basharatali999 Sound Effects

About پنجاب کے جن علاقوں میں Mp3 Sound Effect

پنجاب کے جن علاقوں میں اس وقت سیلاب آیا ہے وہ بالکل ہموار میدانی علاقے ہیں۔ ایسے میں جو لوگ ڈیمز بنانے کا چورن لے کر پھر سے آ گئے ہیں انہیں واٹر مینجمنٹ پڑھنی چاہیے۔ ڈیم کبھی بھی ایسے ہموار علاقے میں نہیں بن سکتے ہیں اگر ڈیم بنانے سے پنجاب کے مسائل حل ہونا ہوتے تو گورا یہاں سب سے پہلے ڈیم بناتا۔ لیکن گورے نے پنجاب میں دنیا کا سب سے پیچیدہ اور بڑا نہری نظام بنانا پسند کیا۔ اور یہی نظام پنجاب کے اس حصے کی بقا کا ذمہ دار ہے۔ اس وقت پنجاب کو ایک اور جدید نہری نظام کی ضرورت ہے۔ اور اس نہری نظام کے ساتھ نیدرلینڈز کی طرح پانی کے ذخائر یا پھر بیراج، پانی کے نئے چینلز اور ڈائکس یا بندوں کی ضرورت ہے۔ جتنے سیلاب اس وقت آ رہے ہیں اور مزید آنے ہیں ان سے بچاؤ فقط پاکستان کو نیڈرلینڈز بنا دینے سے ممکن ہوگا۔ کیونکہ نیڈرلینڈز میں ہم سے زیادہ سیلاب آتے تھے لیکن انہوں نے اپنا آبی نظام ازسر نو ترتیب دیا اور صدیوں سے مشکلات پیدا کرنے والے سیلابوں کو مکمل نا سہی لیکن تقریبا مکمل روک لیا ہے۔ راوی اور ستلج میں پانی نا آنے کی وجہ سے ہم لاپرواہ ہو چکے تھے۔ لیکن پچھلے دو تین سالوں سے سمجھ آ رہی ہے کہ راوی اور ستلج دونوں سے نئی نہریں نکالنے اور نئے بند بنانے کی بہت ضرورت ہے۔ اسی طرح چناب کے اوپر بھی نئے بیراج تعمیر کرنے کی ضرورت ہے جو کہ نئی نہروں کے ذریعے سیلابی پانی کو تقسیم کر سکیں۔ لیکن سچ بتاؤں؟ جتنا پانی آ رہا ہے اس کو اتنا پیچیدہ نظام بھی فقط تب روک پائے گا جب بھارت ہمارے ساتھ تعاون کرے گا۔ ورنہ ڈاؤن سٹریم ہونے کی وجہ سے ہم اس آبی جارحیت پلس قدرتی آفت سے کبھی نہیں لڑ سکتے ہیں۔ پھر بھی ڈیمز کا چورن بیچنے والوں کو ایک مرتبہ پھر سے بتاتا چلوں گا کہ پنجاب کے جس حصے میں سیلاب آیا ہے اسے ڈیمز نہیں بیراجوں اور پھر نہروں کی ضرورت ہے۔ لہذا حقائق گڈ مڈ کرکے چورن نا بیچیں۔ کیونکہ ان علاقوں میں بڑے ڈیم بن ہی نہیں سکتے ہیں۔
پنجاب کے جن علاقوں میں Sound Effects Free Download. Sound Effects Downloader To Help You Download The Highest Quality پنجاب کے جن علاقوں میں Sound Effects Free Download For TikTok Videos. You Just Search Sound Effects And Download.

My You Like It