محمد عمران سلطان – جنون، sound effects free download

By shoaibjunior15

0 Downloads

1 days ago

0 seconds

shoaibjunior15 Sound Effects

About محمد عمران سلطان – جنون، Mp3 Sound Effect

محمد عمران سلطان – جنون، جدوجہد اور کامیابی کی داستان ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے چاہ فقیر والا میں ایک متوسط گھرانے میں جنم لینے والے محمد عمران سلطان آج ایک ایسی مثال ہیں جو ثابت کرتی ہے کہ خواب دیکھنے والے اور ان خوابوں کے پیچھے تھکنے کے بجائے دوڑنے والے ہی کامیابی کی منزل تک پہنچتے ہیں۔ بچپن اور لڑکپن ہی سے عمران سلطان کو کرکٹ کا جنون حاصل تھا۔ اپنے گاؤں کی مشہور ٹیم سلطانیہ کرکٹ کلب کے لیے کھیلتے ہوئے وہ اپنے علاقے میں ایک تیز رفتار گیند باز کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔ ان کا طویل رن اپ اور بجلی کی طرح تیز گیندیں دیکھ کر سب کو عالمی شہرت یافتہ باؤلر شعیب اختر کی یاد تازہ ہو جاتی تھی۔ یہ جنون شاید ان کے خون میں شامل تھا، کیونکہ ان کے چچا اور کزنز پہلے ہی اپنے ضلع میں کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے، جن میں محمد رفیع٬ مصری استاد٬صفدر ملنگ، یوسف جوبا اور محمد شریف بلا شامل ہیں۔ عمران سلطان کا خواب ہمیشہ سے یہ رہا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کریں اور قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنیں۔ لیکن زندگی ہمیشہ خوابوں کے مطابق نہیں چلتی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد جب ان کی پاکستان آرمی میں کلرک کی پوسٹ پر سلیکشن ہوئی تو بجائے نوکری جوائن کرنے کے، انہوں نے اپنے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے کراچی کا رخ کیا۔ وہاں انہوں نے بھرپور محنت کی، اپنی صلاحیتوں سے نام کمایا مگر نظام کی رکاوٹوں نے ان کے خواب کو حقیقت کا روپ نہ لینے دیا۔ مایوسی کے بجائے انہوں نے ایک نیا راستہ اپنایا اور عمان چلے گئے۔ وہاں اپنے ٹیلنٹ اور محنت کے بل بوتے پر انہوں نے کرکٹ کی دنیا میں اپنی پہچان بنائی۔ آج وہ عمان کی نیشنل ٹیم کا حصہ ہیں اور قسمت نے وہ دن بھی دکھا دیا کہ ان کا پہلا بڑا مقابلہ ایشیاء کپ میں پاکستان کے ساتھ ہونے جا رہا ہے۔ یہ لمحہ نہ صرف عمران سلطان کے لیے بلکہ ان کے اہل خانہ اور پورے علاقے کے لیے فخر کا باعث ہے۔ ایک ایسا نوجوان جو نہ تھکا، نہ ہارا اور نہ رکا۔ اس نے اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ہمت، حوصلے اور استقامت کے ساتھ سفر جاری رکھا۔ ہم سب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے اور وہ آنے والی نسلوں کے لیے یہ پیغام چھوڑیں کہ: خواب وہی پورے ہوتے ہیں جنہیں جاگ کر دیکھا جائے اور جنہیں پورا کرنے کے لیے ہمت نہ ہاری جائے۔
محمد عمران سلطان – جنون، Sound Effects Free Download. Sound Effects Downloader To Help You Download The Highest Quality محمد عمران سلطان – جنون، Sound Effects Free Download For TikTok Videos. You Just Search Sound Effects And Download.

My You Like It